ٹیکساس ( ویب ڈیسک ) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق 17 سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ہونہار پاکستانی طالبہ کی نماز جنازہ شگرلینڈ شہر کی مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی جبکہ میت کل شام تک پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد سبیکا شیخ کی میت پیر کو پاکستان روانہ کی جائے گی۔ گزشتہ روز ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی سبیکا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سبیکا شیخ محکمہ خارجہ معاون پروگرام کے تحت ٹیکساس میں زیر تعلیم تھیں اور اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سبیکا سمیت 10 افراد کے قاتل دمیتری پارگورٹسز کو شواہد اور اعتراف کے باوجود سزائے موت نہیں دی جاسکے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں قتل کا جرم کرنے والے 17 سال کے ملزم کو بھی بالغ تصور کیا جاتا ہے لیکن 2005 کے وفاقی قانون کی بدولت دمیتری کو موت کی سزا نہیں دی جاسکتی۔حکام کا ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم دمیتری سے متعلق کہنا ہے کہ ملزم نے کلاس میں داخل ہو کر پہلے ‘سرپرائز’ کہا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کردی جب کہ ملزم خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے 15 منٹ تک مزاحمت کرتا رہا۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔






































