تازہ تر ین

”ہمارا فیصلہ کرنے والے تم کون ہو “ایرانی صدرنے ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان (ویب ڈیسک ) ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپے کی جانب سے ایران کے خلاف تاریخی کڑی پابندیاں عائد کیے جانے کے بیان کے ردِ عمل میں امریکہ پر کڑی تنقید کی ہے۔حسن روحانی نے سی آئی کے سابق سربراہ مائیک پومپے کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ’آپ ایران اور باقی دنیا کے لیے فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں؟‘ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکہ ان کے لیے فیصلہ کرے، کیونکہ تمام ممالک آزاد ہیں، وہ وقت گزر گیا۔ ہم اپنی قوم کی حمایت میں اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔‘دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت سے اضافہ ہوا ہے جب اسی ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے سنہ 2015 میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے یورپی قانون
’ٹرمپ جیسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی کیا ضرورت؟‘اس سے پہلے پومپے نے کہا تھا کہ امریکہ اب ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والا ہے۔ تاکہ وہ اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کر دے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پھر سے مشرقِ وسطی میں غالب ہونے کے لیے چ±ھوٹ نہیں دی جائے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain