ہونڈراس (ویب ڈیسک ) وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے، میڈیا کے مطابق زخمی امریکی شہری ہیں۔اطلاعات کے مطابق طیارہ امریکا کے شہر آ سٹن سے ہونڈوراس کے دارالحکومت تیگوسی گلپا Tegucigalpaجا رہا تھا۔ نجی کمپنی کا طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا اور ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ طیارے پر عملے کے ارکان سمیت چھ افراد سوار تھے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
