کراچی (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا 2سالہ ننھا بیٹا عبداللہ بھی کرکٹ کے شوقین نکلے ، باپ کےساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل کر دی گئی ۔ننھے عبداللہ نے بال کروائی تو بلا پکڑے سرفرا ز نے بھی اس کی عمر کے حساب سے بہت احتیاط سے کام لیا۔ننھے عبد اللہ کی پاپا کے ہمرا ہ کرکٹ کھیلنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت ہوگئی۔