لاہور(یواین پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے چیئرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف چیئرمین نیب کو درخواست دیدی، درخواست میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اراضی پر قبضے کی شکایات شامل ہیں۔ سرفراز نواز کاکہناہے کہ نیب نے نجم سیٹھی کیخلاف درخواست کو خارج کردیا ۔لیکن میرے پاس بہت سے ایسے ثبوت ہیں جس سے نجم سیٹھی قانون کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ نجم سیٹھی نے2009میں انکم ٹیکس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر نیو یارک میں اپارٹمنٹ بھی خریدا۔