تازہ تر ین

راشد خان ٹی 20 کا بہترین سپنر ہے ، سچن تنڈولکر

نئی دہلی (صباح نیوز) نڈین پریمیئر لیگ کے فائنل سے قبل افغانستان کے سٹار بولر راشد خان انڈیا کی سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔معروف کرکٹر سچن تنڈولکر نے انھیں ٹی 20 کا بہترین سپنر قرار دیا ہے تو بہت سے صارفین انھیں ہندوستانی شہریت دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس مطالبے میں جہاں سنجیدگی ہے وہاں مذاق کا عنصر بھی نمایاں ہے۔راشد خان کو ہندوستان کو دے دیا جائے بہت سے صارفین نے انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کرتے ہوئے راشد خان کے لیے ہندوستانی شہریت کی درخواست کی۔اس کے جواب میں سشما سوراج نے جواب دیا: ‘میں نے سارے ٹویٹس دیکھے۔ شہریت کا معاملہ وزارت داخلہ کے ذمے ہے۔’جبکہ کئی صارفین نے لکھا کہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بدلے میں انھیں راشد خان دیا جائے تو بعض نے لکھا کہ بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بدلے میں راشد خان انڈیا کو دے دیا جائے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain