اسلام آباد (ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کو از سر نو قواعد کے مطابق ان اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے جن اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئی، ان میں بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام شامل ہیں۔