کراچی (سی پی پی) سعید اجمل نے کہا ہے کہ لیڈز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کردکھ ہوا۔ہماری ٹیم دونوں اننگز میں خراب کھیلی جس کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پلیئرز جانتے ہیں کہ ان سے کہاں غلطی ہوئی اور لیڈز میں ان کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں تھی۔
، وہ اس سے بہتر پرفارم کرسکتے تھے، کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہتری کیلیے سابق کرکٹرز سے مشورہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی کے ڈراپ کیچ سے قبل شاداب نے عمدہ بولنگ کی تھی، میرے خیال میں بطور اسپنر آپ کو حریف بیٹسمین کی خامیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی
