تازہ تر ین

پھولنگر ، بگڑے رئیس زادوں کا زمین پر قبضہ کی خاطر محنت کش پر وحشیانہ تشدد ، پولیس سے ساز باز کا انکشاف ”خبریں ہیلپ لائن “ میں پولیس گردی کیخلاف ورثاءکا شدید احتجاج

پھول نگر (نامہ نگار) نواحی گاﺅں بونگا بلوچاں میں تھانہ صدر پولیس نے رئیس زادوں کے ساتھ ملکر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش۔ محنت کش اور اس کے بیٹے کو حوالات میں بند کردیا حالت غیر ہونے پر ایس ایچ او صدر محنت کش کو خون میں لت پت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر جناح اسپتال میں ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں بونگا بلوچاں میں کامران اور اس کے والد محمد حسین کا اسی گاﺅں کے اشرف وغیرہ سے زمین کا تنازعہ تھا جس پر اشرف وغیرہ نے پولیس سے ساز باز کرکے محنت کش محمد حسین کے بیٹے کامران کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بری طرح زخمی کردیا بعدزاں پولیس نے بھی اشرف سے لی جانے والی رشوت کا حق ادا کرتے ہوئے محمد حسین اور اس کے بیٹے کامران کو حوالات میں بند کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کامران کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے سول اسپتال پھول نگر میں پھینک کر فرار ہوگئے حالت غیر ہونے پر اسے جناح اسپتال لاہور ریفر دیا گیا جہاں وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے جب ایس ایچ او اسلم بھٹی سے موقف لینے کےلئے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں نے محمد حسین کو اس لئے حراست میں لیا تھا کہ ان دونوں فریقین کی صلح ہوجائے۔ بعدازاں نمائندہ خبریں پھولنگر کی مداخلت پر زخمی کے والد محمد حسین اور بڑے بھائی کو تھانہ صدر پھولنگر سے رہا کروا کر زخمی کو اس کے والد کے ساتھ جناح ہسپتال لاہور ایمرجنسی کیلئے الخدمت فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس پر لاہور منتقل کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain