اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے درجنوں بیوروکریٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ،پنجاب میں 37 کے پولیس و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران کے تبادلے آئندہ دو روز میں کیے جائیں گے،عام انتخابات2018ءمیں مبینہ دھاندلی کا پلان بنانے والے بیوروکریٹس کو تبدیل کیا جائے گا ، اس حوالے سے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، تحصیلدار ، پولیس افسران ، آئی جیز سمیت درجنوں بیورو کریٹس کی لسٹیں تیار کرلی گئیں۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق حسن عسکری کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف شور مچایا بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن عسکری سمیت متعدد شخصیات پنجاب کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ن لیگ نے پنجاب کو فتح کرنے کے لئے جن جن بیوروکریٹس و دیگر ذرائع سے دھاندلی کے پلان تیار کیے تھے وہ سب بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ابتدائی طورپر ملنے والی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 37 کے پولیس و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران کے تبادلے آئندہ دو روز میں کیے جائیں گے جبکہ اگلے ہفتے میں آئی جی پنجاب ،آر پی او ، ڈی پی او سمیت متعدد تبادلوں کا جھکڑ چلنے والا ہے ۔شہبازشریف کے چہتے بیوروکریٹس اور پولیس افسران میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور پنجاب میں دھاندلی پلان چکنا چور ہو گیا ہے۔






































