لاہور،کراچی،اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں بجلی کے کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا نظام زندگی متاثر کر کے رکھ دیا ،جمعتہ المبارک کے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بند رہی۔گزشتہ روز شہر وں میں دس جبکہ دیہاتوں میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی علاوہ ازیں کم وولٹیج کے باعث الیکٹرانکس سامان جلنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ جاری اعلامیہ میں این ٹی ڈی سی کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کئے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ملک میں زیا دہ سے زیا دہ درجہ حرارت تر بت ، سبی میں 50، نور پور تھل میں 48، بہاولنگر ، جیکب آباد میں 47، ملتان میں 44، لاہور میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں رات گئے تیز ہوا ئیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوارہوگیا،شہرمیں ٹھنڈی ہواو¿ں کا راج رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پشاور دلہ زاک روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔






































