ملتان (ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زردری، حامد سعید کاظمی و تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ے مقابلے میں الیکشن لڑاناچاہتے ہیں،حج کرپشن کیس:حامد سعید کاظمی سمیت 3ملزمان بری ،حامد سعید کاظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع رائے تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لیاقت پور حلقے سے لڑنا چاہتا ہوں تاہم آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں وہاں سے انتخابات میں حصہ نہ لوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے زرداری صاحب سے معذرت کر لی جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے این اے 175 سے الیکشن لڑرہا ہوں، اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔






































