تازہ تر ین

محنت کش کی بچی کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی غفلت سے گردہ ناکارہ ہو گیا ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

سیالکوٹ (انور حسین باجوہ) سیالکوٹ کے نواحی علاقہ اینگن کے رہائشی غریب محنت کش کی کمسن بیٹی کاان ٹرینڈ ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کر کے گردہ ناکارہ کر دیا ، 8لاکھ روپے کا خرچ ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو لاعلاج قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا ، والدین بچی کے علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ، کمسن بچی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے والدین کے کندھوں پر ہسپتالوں میں زلیل و خوار ہونے لگی ، غریب والدین کا “خبریں”ہیلپ لائن کی وساطت سے حکومت پنجاب اور مخیر شخصیات سے مالی امداد اور علاج کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے موضع اینگن کے رہائشی غریب محنت کش محمد خالد کی 10سالہ کمسن بیٹی تیسری جماعت کی طالبہ مومنہ کو پیٹ درد ہونے پر لاہور بچوں کے معروف ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو2ماہ قبل لاہور میں بچوں کے ہسپتال میں علاج کروانے کے لئے ریفر کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے کمسن مومنہ کا آپریشن کرتے ہوئے اسکے گردہ کے ساتھ سے رسولی نکال دی بچی کچھ عرصہ ٹھیک رہی ، دوبارہ تکلیف ہونے پر اسی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس تکلیف کو گردے کی انفیکشن قرار دیا اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھا گردہ نکال دیا جس سے کمسن بچی مزید بیمار ہو گئی اور والدین کے اصرار پر بچوں کے ہسپتال کی انتظامیہ نے بچی کو ہسپتال سے لے جانے کا کہہ دیا ۔ کمسن بچی مومنہ کی والدہ کوثر بی بی نے بتایا کہ ہم نے بچی کے علاج کے لئے بینک سے 7لاکھ روپے قرض حاصل کر کے علاج کروایا لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہماری بچی صحت یاب ہونے کی بجائے مزید بیماری کا شکار ہو گئی ہے اورجیسے ہی ہمارے پاس پیسے ختم ہوئے ڈاکٹروں نے ہماری بچی کا مکمل علاج کرنے کی بجائے ہمیں ہسپتال سے نکال دیا ہے ۔ اب ہماری معصوم بیٹی کا کوئی بھی ہسپتال اور ڈاکٹر علاج نہیں کرتا اور ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ اپنی بیٹی کو لاہور کے اسی ہسپتال لے کر جا مگر بد قسمتی سے لاہور کے ہسپتال کی انتظامیہ اب ہماری بیٹی کا علاج نہیں کر رہی ۔ بچی کے والد محمد خالد نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتال میں موجود ان ٹرینڈ ڈاکٹروں نے ہماری بیٹی کا آدھا گردہ نکال دیا ہے حالانکہ سارا گردہ نکالنے سے ہماری بیٹی صحت یاب ہو سکتی ہے لیکن ڈاکٹر مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اب ہمارے پاس اپنی معصوم بیٹی کے علاج کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہماری بیٹی بیماری سے لڑ رہی ہے ۔ معصوم مومنہ کے والدین نے”خبریں”ہیلپ لائن کی وساطت سے نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری سمیت مخیر شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری بیٹی کے علاج و معالجہ کے لئے مدد کی جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain