خان پور نورنگا (محمد اعجاز بلوچ) زمین کھا گئی یا آسمان؟ امسال 4 ماہ گزر گئے اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون تاحال بازیاب نہ ہوسکی شوہر اور آخری امید خبریں اور ضیاشاہد ہیں۔ شوہر محمد لطیف کی فریاد۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مسافر خانہ کے علاقے موضع جلال آباد بستی بڈھن شاہ کے رہائشی محمد لطیف نے ”خبریں“ ٹیم کو بتایا کہ 4 سال قبل میری شادی چچا کی بیٹی شیشم بی بی سے ہوئی ایک بیٹی پیداہوکر فوت ہوگئی۔ میں اپنے سسر کے مراہ رہتا تھا۔ محنت مزدوری کرکے گزر اوقات کررہے تھے کہ مورخہ 25-3-17 کو میری بیوی شیشم بی بی کو میرے قریبی ہمسایوں اللہ بخش‘ مرتضیٰ‘ سکینہ‘ شکیلہ نے میرے ایکسیڈنٹ کی جھوٹی اطلاع دے کر اغوا کرلیا بعد میں برادری میں واپسی کا وعدہ کیا لیکن واپس نہ کی جس پر میرے سسر کی مدعیت میں پولیس تھانہ مسافر خانہ نے مقدمہ درج کرلیا لیکن میری بیوی بازیات نہ کروائی پولیس اور عدالتوں کے چکرلگا لگا کر تھک گیا۔اب بھی لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں میری 491 کی رٹ چل رہی ہے جس کی گزشتہ روز پیشی تھی۔ وہاں پر مجھے ایس ایچ او مسافر خانہ نے دھمکی دی کہ رٹ واپس لے لو ورنہ چوری کے پرچہ دے کر تمہیں گرفتار کرلوں گا خبریں ٹیم جب بستی بڈھن شاہ معلومات لینے کے لئے پہنچی تو مردوں اورخواتین کی کافی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے شیشم بی بی کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا لوگوں نے بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں واپسی کا وعدہ کرتے رہے اب کہتے ہیں لڑکی مر چکی ہے یا بھاگ گئی ہے ہمیں کچھ پتہ نہیں۔ ملزمان کی ساتھی شکیلہ نے اپنی معافی کے لئے تحریر لکھ کر دی کہ شیشم بی بی کو اللہ بخش میرے گھر لے کر آیا تھا۔ بعد میں شیشم بی بی نے اللہ بخش وغیرہ کی بات نہ مانی تھی جس کو انہوں نے غائب کردیا ہے یا مار دیا ہے۔ اس موقع پر اہالیان علاقہ حافظ کریم بخش‘ محمد رفیق‘ محمد امین‘ شبیر احمد‘ عبدالمالک‘ عبدالحمید‘ جام بشیر احمد‘ محمد طارق ‘ حاجی عبدالستار‘ غلام مصطفی‘ غلام حسین‘ محمد شفیع‘ جام راشد‘ جام شاکر‘ محمد شبیر‘ جام محمد نذیر‘ جام سعید احمد‘ محمد آصف ‘ محمد طاہر و دیگر نے بتایا کہ ملزمان کی پشت پناہی علاقے کے بااثر لوگ کرتے ہیں چوری و جسم فروشی کا دھندا کرنے کی وجہ سے ملزمان کیخلاف لوگ گواہی دینے سے ڈرتے ہیں محمد لطیف کے والد محمد رفیق نے الزام عائد کیا کہ مجھے ایس ایچ او مسافر خانہ نے ہائی کورٹ کے باہر نکلتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹی اور بھائی کو سمجھاﺅ کہ وہ کیس کی پیروی چھوڑ دیں ورنہ نقصان اٹھاﺅ گے لڑکی کے والد غلام یٰسین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ مجھے سابقہ تفتیشی نے مثل لکھ کر دکھائی کہ شکیلہ بی بی نے بتایا کہ میرے گھر کراچی میں اللہ بخش وغیرہ کے ہمراہ شیشم بی بی میرے گھر آئی تھی شوہر محمد لطیف نے بتایا کہ ہمیں کہیں سے انصاف نہیں ملا ہماری آخری امید روزنامہ خبریں اور ضیاشاہد صاحب ہیں ہمارا ساتھ دیں اور ہمیں انصاف دلائیں۔





































