تازہ تر ین

پولیس گردی ، اہلکاروں نے سیکنڈ ائیر کا طالبعلم غائب کر دیا ، بوڑھی ماں کی ”خبریں ہیلپ لائن “ سے مدد کی اپیل

لودہراں (رپورٹ:امین چوہدری سے)مقامی پولیس تھانہ قریشی والا نے ظلم کے پہاڑ ڈھا دیئے 16سالہ طالبعلم 3روز سے غیر قانونی حراست میں محبوس سال 2013میں پہلے نوجوان بیٹے کو کھا گئے30ہزار لینے کے باوجود بھی بیٹے کو نہ چھوڑا گیا 65سالہ والدہ نذیراں بی بی حصول انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حصول انصاف کی خاطر ”خبریںہیلپ لائن“ پرکال”خبریں“کے توسط سے اعلیٰ حکام ،RPOملتان اور DPOلودہراں سے اپنے بیٹے کی رہائی اور پولیس یونیفارم میں ملبوس کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی اپیل اگر انصاف نہ ملا تو DPOآفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی ۔ تفصیل کے مطابقلودہراں کے نواحی علاقہ بستی غریب آباد موضع گوگڑاں کی رہائشی65سالہ نذیراں بی بی نے ”خبریں“دفتر آکر دہائی دی کہ اسکا اور اسکے بیٹوں کا مقامی تھانہ قریشی والہ میں تعینات افسران و کانسٹیبلان نے جینا محال بنا دیا ہے 65سالہ نذیراں بی بی نے بتایا کہ تھانہ قریشی والہ میں تعینات کانسٹیبل مصطفی اور نائب محرر راشد ڈوگر کی میرے نوجوان بیٹے محمد اشرف کے ساتھ دوستی تھی مگر انھوں نے اسکا جینا حرام بنا رکھا تھا مصطفی اور راشد ڈوگر جو کہ پرچی جوا اور خود بھی کھیلتے تھے اور جواریوں کی سرپرستی بھی منتھلیاں لے کر کرتے تھے کی میرے بیٹے محمد اشرف کے ساتھ توں تکرار ہو گئی جس پر انھوں نے میرے بیٹے کو کہیں غائب کر دیا جس کا 5سال گزرنے کے بعد بھی تاحال تک کوئی پتہ نہ چل سکا ہے ہم نے کئی بار اپنے بیٹے کو ان سے بازیاب کروانے کی کوشش کی مگر جب بھی ہم کوئی کاروائی کرنا چاہتے تو یہ ہمیں بلیک میل کرتے تھے اور کوئی بھی قدم اٹھانے پر جان سے مار دینے اور تیزاب پھینکنے جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں جس پر ہم کاروائی کرنے سے رک جاتے تھے اب ان کے خلاف اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے کاروائی کرنا چاہی مگر اس کی پاداش میں انھوں نے میرے دوسرے بیٹے محمد ارشد جس کی عمر 16سال ہے اور وہ سیکنڈ ایئر کا طالبعلم ہے 20جون 2013کو شام 4بجے گھر سے انسپکٹر حاجی بشیر ،نائب محر ر راشد ڈوگر ،کانسٹیبل مصطفی اور 3عدد کانسٹیبلان کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بول کر اسے زبردست پولیس وین میں غیر قانونی پکڑ کر لے آئے اورحوالات بند کر دیا جس پر میں اور میرا بیٹا محمد ارشد فوراََ تھانہ پہنچے جہاں پر معلوم ہوا کہ میرے بیٹے کے خلاف کوئی درخواست اور FIRدرج نہ ہے بلکہ مصطفی اور راشد ڈوگر کے کہنے پر میرے بیٹے کو پکڑا ہے جب راشد ڈوگر اور مصطفی سے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے دہائی دی تو انھوں نے ہمیں تھانہ سے دھکے مار کر نکال دیا اور کہا کہ جو رقم ہم نے اشرف سے لینی تھی وہ دے جاو¿ اور اپنے بیٹے کو لے جاو¿ وگرنہ اسے بھی ایسے ہی غائب کریں گے جیسے آج تک تمہارے بڑے بیٹے کا علم ہی نہ ہے بعد ازاں میں نے مصطفی کے کہنے پر اسے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے 14ہزار روپے ادا کر دیئے مگر انھوں نے پھر بھی میرے بیٹے کو نہ چھوڑا بلکہ راشد ڈوگر نے مزید 70ہزار کی ڈیمانڈ رکھ دی جس پر مزید اسے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے 10ہزار روپے دے دیئے مگر پھر بھی بیٹے کو نہ چھوڑا گیا بلکہ ہمیں کہا گیا کہ SHOنہیں مان رہا اسکی رہائی کیلئے تمہیں 50ہزار کی رقم تو ہر صورت میں ادا کرنا ہوگی وگرنہ اپنے بیٹے کو بھول جاو¿ اگلے دن جب ہم تھانہ گئے تو ہم نے اپنے بیٹے کو حوالات میں نہ پایا جس پر ہمیں تشویش ہو ئی ہم نے تھانہ میں موجود کانسٹیبلان و افسران سے اپنے بیٹے کے بارے میں پوچھا مگر انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمہارے بیٹے کو تو تھانہ کا کوئی بندہ لے کر ہی نہیں آیا ہے میں نے اپنے بیٹے محمد ارشد کے ہمراہ تھانہ میں موجود ایس ایچ او سمیت تمام افسران و کانسٹیبلان کی منت سماجت کی مگر کسی نے میرے بیٹے کے بارے میں کچھ نہ بتایا جس پر ہمیں گہری تشویش ہوئی میری اآنکھیں ابھی تک پہلے بیٹے کو دیکھنے کیلئے ترس رہیں ہیں مگر ان ظالم پولیس افسران نے میرے دوسرے بیٹے کو بھی غائب کر دیا مجھے اندیشی ہے کہ کہیں انھوں نے میرے بیٹے کو جان سے ہی نہ مار ڈالا ہو میں نے اپنے بیٹے کی ان ظالموں کے چنگل سے بازیابی کے لیءبہت بھاگ دوڑ کی مگر مجھے اپنے بیٹے کا کوئی سراغ نہ مل سکا بالآخر حصول انصاف کی خاطر ”خبریں“کا دروازہ کھٹکھٹایا اور”خبریں“کے توسط سے اعلیٰ حکام ،RPOملتان اور DPOلودہراں سے اپنے بیٹے کی رہائی اور پولیس یونیفارم میں ملبوس کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی اپیل اگر انصاف نہ ملا تو DPOآفس کے سامنے خود پر تیل چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain