سمبڑیال (نمائندہ خبریں) ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے داماد کو سسرالیوں نے زہر پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق موضع بہرام تحصیل وزیرآباد کا رہائشی غلام سرور جس کی شادی 8سال قبل سمبڑیال کے موضع چھنی گوندل میں ہوئی تھی اور اب اُس کی دوبیٹیاں اورایک بیٹا ہے ایک ماہ قبل اس کی بیوی تہمینہ دختر محمد اشرف سسرالیوں سے ناراض ہو کر اپنے میکے چھنی گوندل آگئی تھی کہ گزشتہ روز اُ کا خاوند غلام سرور اُسے منانے اور ساتھ لے جانے کے لیے آیا اس کی ناراض بیوی نے شربت کا گلاس اپنے خاوند کو دیا شربت پیتے ہی اُس کا خاوند تڑپنے لگا جسے طبی امداد کے لیے ساتھ آئے رشتہ داروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، مقتول کے بھائی شوکت کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے سسرالیوں، بیوی تہمینہ سمیت 6ملزمان محمد اشرف، ثریا، ارشد، لیاقت اورندیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔






































