اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ میں گیس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 300فیصد تک مہنگی کردی، صارفین سے 4سال میں 117ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 300فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ صنعتی، پاور سیکٹر اور دیگر شعبوں کیلئے گیس 30فیصد کمی مہنگی کی گئی جس سے گیس کی اوسط قیمت میں234روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گیا، گیس کی نئی قیمت 395سے بڑھ کر 629روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ اس کے علاوہ چوری اور لیکج کی مد میں 21ارب روپے اضافی وصولی کی بھی منظوری دے دی گئی۔






































