تازہ تر ین

لاہور کے 80ہزار سے زائد ووٹرز کے نام لسٹوں سے غائب ،خوفناک انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018سے قبل ڈسپلے سنٹروں پردرج کرائے گئے بیشتر ووٹ غائب ہو گئے ،شہری شکایات لے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ووٹ کے اندراج کے حوالے سے ایک بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔لاہور میں قائم کیے گئے 850ڈسپلے سنٹروں پر جمع کرائے گئے ووٹ کے اندراج اور تبدیلی کیلئے 80ہزار سے زائد ووٹرز میں سے بیشترشہریوں کے ووٹوں کا اندرا ج نہیں ہو سکا۔عام انتخابات سے قبل ووٹ درج کرانے کے باوجود شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ووٹرز ڈسپلے سنٹروں پر فارم جمع کرانے سے حاصل ہونی والی رسیدیں لے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جہاں ان کی کوئی داد رسی نہیں ہو رہی کیونکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے پاس اب ووٹ درج کرنے کا اختیار نہیں اور الیکشن کمیشن نے 30اپریل سے ووٹ کے اندراج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ووٹ غائب ہونے پر ووٹرز نے اپنے حلقے کے پسندیدہ امیدوارں کو بھی شکایات لگانا شروع کر دی ہیں کہ ان کے ووٹ کا مسئلہ حل کرایا جائے اور بعض امیدواروں کی طرف سے ضلعی الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی گھرانوں کے رشتہ داروں کے ووٹ بھی غائب ہیں۔این اے 132سے ثمینہ خاور گھرکی کا قریبی عزیز 38ووٹوں کی رسیدیں لے کر الیکشن کمیشن پہنچا اور شکایت کی کہ ووٹ درج کرانے کے باوجود ان کے ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain