کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روہڑی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے میں ایک پرستار نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا چہرہ چوم لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق روہڑی کے علاقے اچھی قبیوں میں خورشید شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں موجود جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لینے پر بے حد اصرار کیا تاہم خورشید شاہ اس سے کتراتے رہے۔ وہاں موجود دیگر رہنماوں نے بھی جیالے کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے اور پرجوش جیالے نے خورشید شاہ کا بوسہ لے کر ہی دم لیا جس پر خورشید شاہ نے ناگواری کا اظہار کیا اور جیالے سے ہاتھ چھڑوالیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں حاضری کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔