تازہ تر ین

مریم نواز کی الیکشن مہم کیلئے لیگی کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور لیگی رہنما مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے ایک کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، الیکشن مہم میں بھی تیزی آتی جارہی ہے، ایسے میں ایک کارکن نے مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کا ہی استعمال کیا اور اصلی شیر لے کر پہنچ گیا۔میاں ضیاء کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن تک وہ روزانہ این اے 127 کی ہر گلی اور محلے میں شیر لے کر جائیں گے اور اپنی رہنما کی انتخابی مہم چلائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain