اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف کے کھلاڑی بننے کو تیار ہوگئے۔ ظفر علی شاہ پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر ہیں اور زلفی بخاری نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادہ کرلیا ہے۔ ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔





































