تازہ تر ین

انتخابات کے دوران 18 سیاستدانوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماو¿ں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔نیشنل کاو¿نٹرٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماو¿ں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تما م صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھرٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain