اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائمزونگ کے ڈائریکٹرسے(کل) 5جولائی بروز جمعرات کو ان کیمرا بریفنگ طلب کر لی ہے، ایف آئی کے ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت کی وجوہات اور ان کے تدارک کیلئے تجاویز کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائمزونگ کے ڈائریکٹر کو (کل) جمعرات کو ان کیمرا بریفنگ کیلئے طلب کر لی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس (کل) پارلیمنٹ لاجز میں دن 11بجے ہوگا۔ ایف آئی کے ڈائریکٹر سائبر کرائمز کمیٹی کو ملک کے اندر چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت کی وجوہات سے آگاہ کرینگے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کمیٹی ارکان کو ادارے کے سائبر کرائمز ونگ کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دیں گے اور چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت کو روکنے اور ان کے تدارک کیلئے تجاویز کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے ہوئے واقعا ت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی سے رپورٹ طلب کی تھی۔





































