تازہ تر ین

بجلی بم گرا دیا گیا ، ایک روپیہ 27 پیسے یونٹ مہنگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے پٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے اور بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain