تازہ تر ین

سفاک درندے کی 6 سالہ بچی سے زیادتی ، اہل علاقہ سراپا احتجاج

ایمن آباد ( نمائندہ خبریں ) 5 سالہ حوا کی بیٹی درندے کی درندگی کا شکار ملزم (ع )خون میں لت پت چھوڑ کر فرار اہل محلہ کاشدید احتجاج ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحویل میں لے لیا ملزم کو قرار واقعی سزاد ی جائے گی ۔ اہل محلہ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق عظیم کالونی موڑ ایمن آباد کی5 سالہ (ع) کا باپ روزی روٹی کے سلسلہ میں عرب امارت میں محنت مزدوری کر تا ہے ۔ ( ع) دودھ لینے کے لیے محلہ ہی کی دکان پر گئی دکان کے مالک ملک نوید ولد خلیل نے اسے زبردستی اپنی دکان میں زیادتی کر ڈالی بچی کے چیخنے چلانے پر درندہ صفت کو ترس نہ آیابچی کا دادا نیامت ڈھونڈتے ہوئے اہل محلہ کے ساتھ نوید کی دکان پر گیا انہیں دیکھ کر ملزم برہنہ حالت میں فرار ہو گیا اہل محلہ نے موقع پر شدید احتجاج کیا ہے اور ملز م کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ایمن آباد پولیس نے بجرم 376 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تھانہ ایمن آبا درابطہ کرنے پر پو لیس ترجمان نے بتا یا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا 5سالہ(ع) کا والد روزی کے سلسلہ میں عرب امارت میں محنت مزدوری کرتا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain