لاہور (خبرنگار) صوبائی دارلحکومت لاہور مےں300ملیمےٹر مسلسل طوفانی بارش نے کئی سالہ رےکارڈ توڑ دئےے، شہر مےں موسلادھار بارش سے بڑی شاہراﺅں سمےت نشےبی علاقے، گلےاں محلے، کوچے سےلاب کا منظر پےش کرتے رہے جبکہ انڈر پاسزمےں بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گےا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اب تک لکشمی چوک اور شاہدرہ مےں 288ملی مےٹر بارش ہوئی،اسی طرح واسا ہیڈ آفس پر 183، اپرمال پر 180، مغل پورہ پر 185 اور تاج پورہ میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، مصری شاہ 216، سمن آباد 162، پانی والا تالاب 210، اقبال ٹاو¿ن 171، گلشن راوی 163، نشتر ٹاو¿ن 183، جوہر ٹاو¿ن 84، لکشمی چوک 243، پنجاب یونیورسٹی 129 اور میٹ آفس جیل روڈ پر 170 جبکہ میٹ آفس ائیرپورٹ پر 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔





































