تازہ تر ین

فواد حسن فواد نواز شریف کا کار خاص،سب وزارتوں میں ہاتھ مارتا تھا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری ہوئی ہے لیکن نیب کی طرف سے کل جو اعلان آیا تھا وہ یہ تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی کو گرفتار نہیں کریں گے یہ اچھی بات ہے کیونکہ سمجھا یہ جاتا تھا کہ جس طرح چودھری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے جو امیدوار تھے ان کی گرفتاری پر کہا گیا کہ چودھری نثار کے مقابلے جو شخص الیکشن لڑ رہا تھا اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور میرا خیال کوئی حرج نہیں کہ 25 جولائی تک کوئی گرفتاری نہ ہو لیکن فواد حسن فواد کی گرفتاری ہوئی۔ اس ملک میں ہر اس شخص کو جس کو عہدہ مل جاتا ہے اس کا پیٹ کیوں نہیں بھرتا، فواد حسن فواد سب سے زیادہ مضبوط سیٹ پر بیٹھے تھے اور نوازشریف کا مزاج بھی ایسا تھا کہ وہ بہت زیادہ اعتماد کرتے تھے اپنے پرنسپل سیکرٹری پر۔ فواد حسن فواد کے بارے میں ایک نہیں 4 وفاقی وزراءسے باقاعدہ وزارت کے دوران یہ شکایت کی کہ بلکہ ریاض پیرزادہ نے تو ایک مرتبہ استعفیٰ دے دیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس کے بارے میں رپورٹ دینے کا پرنسپل سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر کون ہوتا ہے جس نے اس رپورٹ کی بنیاد پر فیصلے بھی جاری کر دیئے۔ وہ نوازشریف کے فیصلے نہیں تھے یعنی پرنسپل سیکرٹری اپنے طور پر رپورٹ کو سامنے رکھ کر کہتے تھے کہ یہ بندہ نہیں رہے گا۔ یہ استعفیٰ دے دے اس کو فارغ کر دیا جائے۔ جس بندے کو دیکھیں۔ فواد حسن فواد پرنسپل سیکرٹری تھے دوسری طرف کسی بینک سے بھی پیسے لے رہے تھے۔ اب فواد حسن فواد اس بینک کے لئے کیا خدمات انجام دیتے تھے۔ اس سے بڑی بددیانتی کیا ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے عوام کی خواہش ہے ان لوگوں کے پیٹ پھاڑ کر اندر سے حرام کے پیسے نکالے جائیں۔ صرف آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم تک محدود نہیں رہنی چاہئے نیب ان کے باقی معاملات کی بھی چھان بین کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا ٹھیک فیصلہ کیا کیونکہ وہ نون لیگ میں خوش نہیں تھے، 2 سال سے میڈیا پر پارٹی قیادت کے خلاف رائے دیتے تھے۔ ظفر علی شاہ ویسے قانون دان، اصغر خان کے ساتھی ہوتے تھے۔ جب سنیٹر تھے تو اس وقت بھی اپنی پارٹی سے اختلاف کر جاتے تھے، وہ تحریک استقلال سے نون لیگ میں آئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain