نواب شاہ(ویب ڈیسک ) نواب شاہ کے علاقہ دوڑروڈ پرٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ کوچ ،مسافروین اورکارکے ٹکرانے سے پیش آیا اور واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں اورزخمیوں کوپیپلزمیڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ میں 8 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوئے۔





































