کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کی تیزی کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا۔ دوپہر کے وقفے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 130 پوائٹس کی کمی ہوچکی تھی۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے متوقع فیصلے کے تناظر میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں دوپہر بارہ بجے تک 49,269,280 حصص کا کاروبار ہوچکا تھا جن کی مالیت ایک ارب 19 کروڑ 80 لاکھ 81 ہزار روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کے روز سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف کی نااہلی کے موقعے پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ابتدائی مندی کے بعد مستحکم ہوگئی تھی اور سہ پہر میں اپنے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات نمایاں تھے۔