قصور(بیورورپورٹ) قصور کے نواح کھریپڑ شریف میں خاوند اور دیگر سسرالی رشتہ داروںنے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خاتون کو زندہ جلا دیا بتایا گیا ہے کہ کھریپڑ شریف کے محمد شریف کا اپنی بیوی انور بی بی کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور وقوعہ کے روز خاوند اور دوسرے رشتہ داروں نے پھر سے انور بی بی کو ڈانٹ ڈپٹ کی او رجواب دینے پر ملزمان نے پلاننگ کے تحت زبردستی انور بی بی پر پٹرول ڈالا اور اسے آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں انور بی بی بری طرح جھلس گئی جبکہ محمد شریف اور دوسرے سسرالی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انور بی بی نے خودکشی کرنے کے لیے اپنے آ پ کو آگ لگائی تھی اور ان پر انور بی بی کو آگ لگانے کا الزام سراسر غلط ہے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیںگے ہسپتال میں انور بی بی کی حالت انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے۔





































