تازہ تر ین

نگران حکو مت نے پٹرول 4.26 ڈیزل 6.37اور مٹی کا تیل 3.74روپے لٹر سستا کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کے مطابق قیمتوں میں کمی ٹیکس شرح کی کمی کی مد میں کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور پٹرول پر ٹیکس کی شرح 31سے کم کرکے24فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 17سے کم کرکے 9فیصد کردی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے عمل میں آچکا ہے۔ نگران وزیراطلات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نگران حکومت عوامی شکایات سے مکمل طورپر آگاہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گاتاہم حکومت کو 10ارب کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔نگران وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 4روپے 26پیسے کمی کیساتھ95روپے 24پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6روپے 37پیسے کمی کیساتھ112روپے94پیسے، لائٹ ڈیزل 5روپے54پیسے کمی کیساتھ75روپے37پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت3روپے 74پیسے کمی کیساتھ 83روپے96پیسے مقرر کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain