تازہ تر ین

بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی (ویب ڈیسک ) بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔عبدالستار ایدھی نے دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس کی بنیاد رکھی، یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی۔ قدرتی آفات اور حادثات میں فوری مدد کو پہنچنے والے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی دو سال قبل آج کے روز دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ عبدالستار ایدھی 1928 میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے جس کا آغاز انہوں نے 1951 میں ایک ڈسپنسری قائم کر کے کیا۔سماجی خدمت گار،لاوارثوں کا وارث’ عبد الستار ایدھی‘اسپتال اور ایمبولینس خدمات کے علاوہ ایدھی فاو¿نڈیشن نے کلینک، زچگی گھر، پاگل خانے، معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بینک، یتیم خانے، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز، پناہ گاہیں اور اسکول کھولے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain