راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف جسٹس کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے عوام سے عطیات دینے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا تھا تاہم اب پاک فوج بھی میدان میں آگئی ہے اور ڈیموں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیاہے ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج دیامیر بھاشا اور مہمد ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہی ہے ، پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسر اپنی دو دن کی جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ اس قومی فریضے کیلئے فنڈ میں جمع کروائیں گے‘ڈی جی آئی ایس پی آ رکا یہ بیان سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اس بیان کو خوب سراہا۔عثمان نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگادیا۔محمدمکی نے لکھاکہ ’سلام پاک آرمی، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں‘ایسے میں عزیرسواتی کالاباغ ڈیم کو بھی نہ بھولے اور لکھاکہ ’کالاباغ ڈیم کا بھی کچھ کریں‘






































