لاہور (ویب ڈیسک ) 25 جولائی کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس موقع پر نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت سے سزائیں ملنے کے بعد ٹویٹر پر بھی ایک ہنگامہ سا برپا تھااور ابھی وہ معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ” آگ میں تیل ڈالنے “ کاکام ڈیجیٹل ٹیکسی سروس ” کریم “ نے مضحکہ خیز پروموز جاری کرکے کیا جس کے بعد ن لیگی کارکن سخت غصے میں آ گئے اور ” کریم “ کا بائیکاٹ کرنے کا ہی اعلان کر دیا جس کے بعد کریم کو معافی مانگنی پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جس وقت ڈیجیٹل ٹیکسی سروس ” کریم “ کی جانب سے ٹویٹر پر پرومو ز جاری کیے گئے جس میں سب سے زیادہ طول ” ن “ سے متعلق پرومو نے پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہوئے جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہو گیا۔اس پرومو میں دیکھا جاسکتاہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نوازشریف نے نعرہ اپنا یا کہ ” مجھے کیوں نکالا “ سے متعلق تحریر درج ہے۔ اس پرومو میں ” مجھے “ کی جگہ کاٹ کر پرومو لکھا گیاہے جبکہ نیچے ” آفٹر نون “ درج ہے جس کے باعث ن لیگی کارکنوں شددید غصے میں آ گئے اور ” بائیکاٹ کریم “ کا ہیش ٹیگ شروع کر دیا۔






































