تازہ تر ین

با اثر افراد کا نوجوان پر بد ترین تشدد ، قتل کی دھمکیاں ، پولیس رشوت لیکر خاموش ، متاثرہ شخص کی انصاف کیلئے ” خبریں ہیلپ لائن “ سے مدد مانگ لی

لودہراں (رپورٹ: امین چوہدری سے) 2 ماہ گزرنے کے باوجود بھی انصاف نہ ملا مقامی پولیس مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے لیکر ملزمان کی سر پرست بن گئی ملزمان آزادانہ دندناتے پھر رہے ہیں جان سے مار نے جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ملزمان سے جان کا خطرہ حصول انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ”خبریں“ کے توسط سے اعلیٰ حکام ،RPO ملتان، DPO لودہراں سے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا کی اپیل تفصیل کے مطابق عثمان کالونی لودہراں کے رہائشی محمد عرفان نے ”خبریں“ دفتر آکر بتایا کہ مورخہ 10مئی کو اس کی ملزمان ملک فہیم ،شان، محمد شان، اریان، ملک AD محمد ناظم وغیرہ کیساتھ موبائل فون پر تکرار ہوئی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے اسے مورخہ 11 مئی 2018 کو سپر چوک سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے راستے میں روک لیا اور مارنے پیٹنے لگے اور آہنی اوزاروں کے وار کر کے شدید مضروب کیا جس سے میری ٹانگ، سر اور عضو تناسل متاثر ہوئے میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ڈیڑھ ماہ زندگی و موت کی کشمکش میں داخل رہا مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی میں ملزمان کیخلاف FIRنمبری342/18 بجرم 324، 148، 149ت پ درج کروائی مگر 2 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مقامی تھانہ سٹی لودہراں نے ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی بلکہ SHOسمیت تفتیشی افسر نے ملزمان سے مبینہ طور پر 3لاکھ روپے وصول کر کے میرا مقدمہ دبا لیا اور ملزمان کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے تاحال گریزاں ہیں مٰن مسلسل تھانہ کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوںمگر میرے ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی عمل مین نہ لائی جا رہی ہے میرے ملزمان آزادانہ طور پر دندناتے پھر رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ پ]ہلے تو جان بچ گئی اگر ہمارے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی کوشش کی تو اب کی بار جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھو گے میں نے کئی بار تھانہ میں ملزمان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا بھی بتایا مگر تھانہ میں تعینات افسران کے کان پر جوں تک نہ رینگی میں ابھی تک انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں میری ”خبریں“کے توسط سے اعلیٰ حکام ،RPOملتان،DPOلودہراں سے ملزمان کوگرفتار کیا جائے ارو قرار واقعی سزا دی جائے میری جان کو ان ظالم درندوں سے خطرہ ہے مجھے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔جب اس بارے میںDSPضیاءالحق سے پوچھا گیا تو انھوں نے اپنے مو¿قف میں کہا کہ محمد عرفان میرے پاس آئے میں خود اس مقدمہ کی کارروائی کروں گا اور گنہگاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain