دبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر پونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص شری دھر چلال نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے ناخن رکھ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا۔ 1938ءمیں پیدا ہونے والے شخص شر دھرنے 1952ءسے اپنے ناخن بڑھانے شروع کئے جب ا±س کے ٹیچر نے اسے ناخن توڑنے پر سزاد ی تھی۔ 64سال مسلسل ناخن بڑھانے پر شری دھر کا سخت محنت اور احتیاط بھی کرنا پڑی اس کا بائیں ہاتھ مسلسل ایک ہی پوزیشن میں رہنے کی وجہ سے مفلوج بھی ہوگیا۔ امریکہ کے ایک میوزیم میں شری دھر کے ناخن کاٹنے اور انہیں میوزیم میں رکھنے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں شری دھر کو پونا سے امریکہ بلایا گیا۔ اس کے ناخنوں کی لمبائی 909.6سنٹی میٹر یعنی 9.1میڑ سے جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔ شری دھر نے بتایا کہ اس کو ناخن بڑھانے کے سلسلہ میں بہت احتیاط کرنا پڑی جبکہ ناخنوں کی وجہ سے اسے جاب اور بیوی ڈھونڈنے کے سلسلہ میں بھی خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔