لاہور (ویب ڈیسک)نیب ٹیم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے بعداڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے خصوصی طیارے پر لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے اسلام آباد روانگی سے قبل نواز شریف شریف نے گرفتار ی کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی بلکہ گرفتاری کے لئے نیب کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ اس موقع سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد نے نوازشریف کو ٹرمینل تک لے جانیوالی گاڑی کو گھیر ے میں لے لیا لیکن نواز شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا جس پر سکیورٹی اہلکار نواز شریف اور مریم نواز کو پید ل ٹرمینل تک لے کر گئے جہاں نیب کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو خصوصی طیارے میں بٹھا کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی بجائے ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ر وانہ کیا گیا۔