کیا آپ ایک منٹ کے اندر اس تصویر میں چھپے انگلش حرف C کو تلاش کرسکتے ہیں؟جی ہاں لاتعداد O سے بھری اس تصویر میں ایک جگہ C چھپا ہوا ہے اور اس کی تلاش نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔
اور ہاں اگر آپ اس لفظ کو 10 سیکنڈ سے ایک منٹ کے اندر تلاش کرسکیں تو آپ جنیئس قرار دیئے جاسکتے ہیں کیونکہ 99 فیصد افراد اتنے وقت میں ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں؟ویسے یہ جنیئس ہونے کا دعویٰ ہمارا نہیں بلکہ اس تصویر کو بنانے والوں کا ہے۔تاہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ درجنوں Os کے درمیان C کو تلاش کرنا کافی مشکل کام ہے۔ویسے یہ پہیلی فیس بک پر 2015 سے موجود ہے اور لوگوں کے ذہن چکرا رہی ہے کیونکہ اکثر افراد کے لیے اپنی آنکھوں کو اتنی دیر تک فوکس کرنے میں مشکل ہوتی ہے، جو C کی تلاش کے لیے ضروری ہے۔تو کیا آپ اس تصویر میں اس حرف کو تلاش کرسکے؟اب بھی ناکام رہے؟چلیں اگر ہار مان لی ہے تو نیچے موجود تصویر میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔ویسے آپ ایک کوشش اور کرنا چاہتے ہیں تو ایک بار پھر تصویر کو غور سے اوپر اسکرول کرکے دیکھیں۔اگر اب بھی ناکام رہے تو اب نیچے موجود تصویر میں جواب دیکھ سکتے ہیں۔