تازہ تر ین

اہم شخصیات کے ٹوئیٹر فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی ،وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ہزاروں جعلی اکاو¿نٹس معطل کردیے، جس کے بعد اہم شخصیات کے فالوورز کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ٹوئٹر گزشتہ ایک سال سے جعلی اکاو¿نٹس کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اس ضمن میں ویب سائٹ نے لاکھوں اکاو¿نٹس کو ڈیلیٹ کرنے سے قبل معطل کردیا تھا۔حال ہی میں نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹوئٹر نے ایک ہی دن میں 10 لاکھ ایسے اکاو¿نٹس ڈیلیٹ کردیے، جن سے متعلق خدشہ تھا کہ وہ جعلی ہیں۔ان اکاو¿نٹس کو پہلے معطل کیا تھا، جس کے بعد انہیں تصدیق کے لیے ٹوئٹر نے پیغامات بھی بھیجے، مگر کوئی جواب موصول نہ ہونے کے بعد انہیں ڈٰیلیٹ کردیا گیا۔جعلی اکاو¿نٹس کے ڈیلیٹ اور معطل ہونے کے بعد کئی اہم اور بڑی شخصیات نے اپنے فالوورز کم ہونے کی شکایت بھی کی تھی، جس کے بعد 2 دن قبل ہی ٹوئٹر نے وضاحتی بیان جاری کیا۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویب سائٹ نے گزشتہ ایک سال سے جاری آپریشن کے تحت لاتعداد اکاو¿نٹس کو معطل کر رکھا ہے۔بیان کے مطابق ان اکاو¿نٹس میں ایسے اکاو¿نٹس بھی شامل ہیں جو غیر معمولی طور پر زیادہ متحرک ہیں، مگر وہ تصدیق شدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی بھی تصدیقی عمل میں ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain