ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارو پنجابی گلوکار دلجیت دو سنج کا بھی مومی مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم میں رکھا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلجیت دوسنج سنگھ نے سوشل میڈیا پر خبر دی ہے کہ مادام تساﺅ میوزیم کی جانب سے ان کا مومی مجسمہ بنانے کیلئے ٹیم پہنچی ہے۔ دلجیت کا مومی مجسمہ دہلی میں قائم مادام تساﺅمیوزیم میں نصب کیاجائے گا۔حال ہی میں ان کی فلم سورما ریلیز ہوئی ہے۔