تازہ تر ین

بالی وڈ ستاروں کے لاکھوں فالورز پر قینچی چل گئی

ممبئی (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے لاکھوں فالورز جعلی نکلے۔بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، سمیت کئی ستارے سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں اور گاہے بگاہے اپنی مصروفیات و خیالات سے مداحوں کو ا?گاہ کرتے رہتے ہیں۔ان ستاروں کے سوشل میڈیا پر کروڑوں پرستار ہیں لیکن اب ٹوئٹر کی پالیسی نے بڑے بڑے ناموں کے لاکھوں فالور پر قینچی چلادی۔ٹوئٹر نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ غیر مو¿ثر یا کسی وجہ سے عارضی بند اکاو¿نٹس کا صفایا کرے گا۔اسی صفائی مہم نے امیتابھ بچن کو 4 لاکھ 24 ہزار، شاہ رخ خان کو 3 لاکھ 62 ہزار 141 اور سلمان خان کو 3 لاکھ 40 ہزار 884 فالورز سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔پریانکا چوپڑا کو بھی 3 لاکھ 54 ہزار 830 جعلی فالورز سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ دپیکا پڈوکون بھی 2 لاکھ 88 ہزار 298 فالورز سے محروم ہو گئیں۔یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی وڈ اسٹارز کے فالورز میں کمی ہے، اس سے قبل بھی امیتابھ بچن سمیت کئی اداکاروں کے ٹوئٹرز فالورز میں کمی کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain