تازہ تر ین

سکول کے کچن سے درجنوں زہریلے سانپ برآمد ، بچوں میں خوف وہراس

مہاراشٹر(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلی سانپ نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد اسکول کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔پنگرابوخرے نامی گاو¿ں میں واقع اس اسکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی، بچوں کے شور مچانے پر یہ خبر گاو¿ں میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مکین ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھائے تیزی سے اسکول پہنچ گئے۔اسکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو باآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور بعدازاں انہیں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain