تازہ تر ین

ایسی گھڑی جب ابرارالحق کو زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کو انتخابی جلسے کے دوران کرنٹ لگ گیا۔ نارروال میں حلقہ این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق شرکاءسے مخاطب ہونے کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اور جیسے ہی انہوں نے تقریر شروع کی انہیں کرنٹ لگ گیا، ابرار الحق نے ابھی پہلا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں مائیک سے انہیں کرنٹ لگا جس پر انہوں نے ایک جھٹکے سے مائیک پھینک دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرارالحق کرنٹ کے جھٹکے سے تھوڑے گھبرا گئے تاہم اپنے رویے سے شرکاءکو یہ محسوس کرانے میں کامیاب رہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ بھی اطمینان سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain