تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کے کارکن کی تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ

کراچی( ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے قائدآباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ قائد آباد میں داو¿د چورنگی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن رحمت علی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ پیپلز پارٹی کے کارکن انور علی نے کی جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جب کہ فائرنگ کے مقام سے ایک ایس ایم جی اور 2 میگزین برآمد کرلیے گئے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain