تازہ تر ین

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی کوششیں

لاہور (احسان ناز )مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت کو زندہ کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو زرداری سے میل ملاقات کی خواہش کا اظہار کیاہے جبکہ بلاول بھٹو بھی بار بار ڈائیلاگ کی باتیں ر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی قبل از وقت دھاندلی کے نعرے لگا رہی ہیں اور نتائج کو تسلیم نہ کرنےکی باتیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دونوں جماعتیں کی مرکزی قیادت آصف علی زرداری کو الگ رکھ کر میاں شہباز شریف اور بلاول میں ملاقات کی کوشیش ہورہی ہیں، کیونکہ مسلم لیگ ن کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، جبکہ آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں ، اس وقت دنوں پارٹیاں خوفزدہ ہیں ، اگر الگ الگ الیکشن لڑاتو ممکن ہے عمران خان کا راستہ نہ روکا جا سکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain