تازہ تر ین

300 بینک صارفین کے اکاو¿نٹس سے کروڑوں کی رقم غائب

لاہور (کورٹ رپورٹر) خبردار،ہوشیار،بغیر تصدیق ے اپنی ذاتی انفارمیشن کسی کو نہ دیں ،بنک اور صارفین بے خبر،آن لائن ٹرانزیکشنز سے 300سے زائد صارفین کے بنک اکاوئنٹس سے چپکے سے آئی ٹی ماہر غیرملکی افراد کے ساتھ ملکر گینگ نے کروڑوں روپے نکلوالیے ایف آئی نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 2گینگ کے 4افراد کو اگرفتار کرلیا صرف ایک کو ٹرائل کورٹ سے سزا سنائی جاچکی ہے،تفصیلات کے مطابق کسی بھر نمبر سے فون آئیے تو مکمل تصدیق کے بغیر اپنی ذاتی انفارمیشن کسی کو نہ دیں ورنہ آپ کے بنک اکاوئنٹ سے چپکے سے رقم نکالی جاسکتی ہے۔مجموعی طور پر 300افراد نے بنک اکاوئنٹس سے کروڑوں روپے کی رقم غائب ہونے کے خلاف شکایات ایف آئی اے کو درج کروادی ایف آئی اے نے دو گینگ کے 4افرادکوگرفتار کرلیا جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔بکنگ سیکٹر کے معروف وکیل زین قریشی کا کہنا کہ جعل سازی سے بنک اکاونٹس سے رقم نکلوانا ناقابل ضمانت جرم ہے اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر 7سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ایف آئی اے نے اسٹیٹ بنک کو بھی خط لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ تمام بنکوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ صرف ان صارفین جو آن لائن سہولت دی جائے جو ددخواست دین تاکہ سادہ لوح افراد کی قیمتی رقم بچائی جاسکے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain