لاہور(شوبزڈیسک) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کے دوران فلموں میں کام کرکے جو تجربہ حاصل ہوا اس کو ٹی وی ڈراموں میں استعمال کرکے فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملا۔ اب فیشن انڈسٹری کی مصروفیات کے باوجود فلمیں میری ترجیحات میں شامل ہوچکی ہیں۔پہلی فلم میں ہیروئین کا کردار ملا تو سوچا نہ تھا کہ اس کے بعد مزید فلموں میں کام ملے گا ، تجرباتی فلمیں کرکے نئے فنکار بہت کچھ سیکھتے ہیں۔۔ ان کا کہنا تھا ملکی فلم انڈسٹری کا ری وائیول ہورہا ہے۔اچھی بری فلمیں بن رہی ہیں ، ٹی وی فنکار فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے چھوٹے بڑے کردار ادا کرکے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ عید کی فلموں نے ریکارڈ بزنس کرکے فلمسازوں کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا آئٹم نمبر کرکے فلم انڈسٹری میں اس تصور کو ختم کیا کہ ٹاپ ماڈل اورفلم ہیروئین آئٹم گرل نہیں بن سکتی۔
ٹی وی ڈراموں میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔






































