تازہ تر ین

ؑعطالاریب نے ہالی وڈ میں اداکاری کا کارنامہ سر انجام دے دیا

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجینڈری گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطاءاللہ کئی ہالی وڈ فلموں میں وڑول ایفیکٹس (VFX) آرٹسٹ کے طور پر کام کرچکی ہیں اور اب انہوں نے ’مشن امپوسبل‘ اور ’مشن امپوسبل فال آو¿ٹ‘ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ لاریب اب تک ’ایکس مین‘، ’گوڈزیلا‘، ’دی وائج آف دی ڈان ٹریڈرز‘ اور ’پرنس کیسپیئن‘ میں بھی وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنی مہارت دکھا چکی ہیں۔لاریب نے اپنا کیریئر 2006 میں 19 برس کی عمر میں شروع کیا اور تعلیم کے دوران وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اکیلی لڑکی تھیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے لاریب نے بتایا کہ ’جب میں نے اس کورس کا آغاز کیا تو مجھے VFX کی کوئی سمجھ نہیں تھی، مجھے صرف یہ پتہ تھا کہ یہ فلم کے لیے جادو ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’جب پہلی مرتبہ فلم ’ٹوائے اسٹوری‘ دیکھی تو میں اس سے بہت متاثر ہوئی جس کو دیکھ کر میں نے سوچا یہ کیسے ہوتا ہے؟ مجھے پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ کیسے ہوتا ہوگا لیکن چونکہ یہ فن اور ٹیکنالوجی پر مشتمل تھا جسے میں کرنا چاہتی تھی‘۔لاریب کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پاکستانی خواتین کو متاثر کرنا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین اور نوجوان آئیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain