تازہ تر ین

فہد اور ماورا کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2 “کی ریلیز کی تیاریاں

لاہور( شوبزڈیسک) اداکار و پروڈیوسرہمایوں سعید کی نئی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی ریلیز کی تیاریاں شروع ہوگئیں ،تشہیری مہم کیلئے فنکاروں نے شیڈول ترتیب دے دیا دوسری جانب شیراز اپل کے میوزک و گائیکی پر مبنی رومانوی گیت ” بہکا رے “بھی سوشل میڈیا پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے اسے نغمہ نگار شکیل سہیل نے لکھا ہے جس کو ترکی کی حسین لوکیشنز پر ہمایوں سعید ، کبریٰ خان ، فہد مصطفی اور ماورا حسین پر فلمایا گیا ہے جبکہ اسے 2018 کا رومانوی گیت بھی قرار دیا جارہا ہے۔فلم کے دیگر فنکاروں میں عظمیٰ خان، ثروت گیلانی، واسع چودھری، احمد علی بٹ ، سہیل احمد، عمر شہزاد، سفینہ بہروز، بھارتی فنکار کونیکا لال، شہزاد خان اور کنول جیت سنگھ شامل ہیں۔مذکورہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain