ممبئی (شوبزڈیسک)آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔سری دیوی نے ایک عرصے تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور اب ان کی بیٹی جھانوی کپور بھی اپنی ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلم نگری میں داخل ہوئیں اور اپنی پہلی ہی فلم ’دھڑک‘ کے ذریعے دنیا بھر سے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔یاد رہے اداکار ہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کی یہ پہلی فلم ہے جو سری دیوی کی وفات کے چار ماہ بعد ریلیز ہو گئی ۔اداکارہ جھانوی کپور کی خوش قسمتی پر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی فلم کا کامیاب ہو جانا اس بات کی طرف اشاروہ ہے کہ وہ سپر سٹار بنیں گی۔